چوہنگ:گھرمیں گھس کرحاملہ خاتون پرفائرنگ،بچہ جاں بحق
ملزمان شہروز کی پہلی بیوی کو زخمی اور دوسری کو اغوا کر کے لے گئے نامزد ملزمان حمزہ اور اسامہ کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل
لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )چوہنگ میں گھر میں گھس کر حاملہ خاتون پر فائرنگ کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق چوہنگ میں فائرنگ سے 7 ماہ کی حاملہ خاتون زخمی ہوئی، پیٹ میں گولی لگنے سے بچہ دم توڑ گیا جبکہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس حکام نے بتایا کہ گھر کے مالک شہروز نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں، ملزمان شہروز کی پہلی بیوی کو زخمی اور دوسری کو اغوا کر کے لے گئے ۔پولیس ٹیموں کو ملزمان کا سراغ لگا کر فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جبکہ نامزد ملزمان حمزہ اور اسامہ کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments