پنجاب پولیس ،11 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے

پنجاب پولیس ،11 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے

لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے 11 ڈی ایس پیز کے فوری تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق محمد ناصر کو ڈی ایس پی/ ڈی او سی سی ڈی نارووال سے منتقل کر کے ایس ڈی پی او سٹی گجرات، ظفر اقبال کو ایس ڈی پی او سٹی گجرات سے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم شیخوپورہ، محمد حسن طاہر کو ڈی ایس پی رائٹ مینجمنٹ پولیس ساہیوال سے ایس ڈی پی او جتوئی مظفر گڑھ ،محمد صدیق کو ایس ڈی پی او علی پور مظفر گڑھ،اللہ یار سیفی کو ایس ڈی پی او علی پور مظفر گڑھ سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر، ارشاد حسین کو ایس ڈی پی او سٹی مظفر گڑھ،ظفر اقبال کو ایس ڈی پی او سٹی مظفر گڑھ سے ڈی ایس پی/ ڈی او سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ ،محمد ندیم اقبال کو ایس ڈی پی او صدر مظفر گڑھ سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کوٹ ادو،سرفراز یوسف کو ڈی ایس پی پی ٹی ایس فاروق آباد سے ڈی ایس پی پی ایچ پی منڈی بہاؤالدین ، محمد امجد نذیر کو ایس ڈی پی او چناب نگر چنیوٹ سے ایس ڈی پی او بٹالہ کالونی فیصل آباداور صفدر احمد کو ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ جھنگ سے ایس ڈی پی او پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...