کئی وارداتیں ، لاکھوں کی نقدی لٹ گئی،موٹر سائیکلیں چوری

 کئی وارداتیں ، لاکھوں کی نقدی لٹ گئی،موٹر سائیکلیں چوری

انجم سے ساڑھے 4لاکھ ، موبائل ، رزاق سے 3لاکھ80 ہزار روپے چھین لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے ،متعدد موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں انجم سے 4لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاؤن شپ میں رزاق سے 3لاکھ80 ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں راشد سے 3لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں عبدالشکور سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔شیرا کوٹ کے علاقے میں نواز سے 30 ہزار روپے ۔ شاہدرہ کے علاقے میں فہیم سے 20 ہزار روپے ۔ شاد باغ سے شاہد ، مزنگ سے انوار، بادامی باغ سے حسیب اور اقبال ٹاؤن سے اختر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...