ماموں نے فائرنگ کرکے 4سالہ بھانجی کو قتل کردیا

ماموں نے فائرنگ کرکے  4سالہ بھانجی کو قتل کردیا

قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے تھانہ گنڈاسنگھ والا کے علاقہ ممن والا میں گھریلو رنجش پر ماموں نے فائرنگ کرکے 4سالہ بھانجی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

ملزم کے باپ برکت علی کے مطابق اسکی مطلقہ بیٹی رخسانہ اور 4 سالہ نواسی کمرے میں سو رہے تھے کہ اسکا بیٹا ریاض ساتھیوں کے ہمراہ دیوار پھاند کر گھر میں داخل ہوا اور سر پر گولی مارکر کمسن نواسی کی جان لے لی۔ملزم کو باپ نے ناخلفی کی وجہ سے عاق کر رکھا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی چوکی تارا گڑھ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...