کہروڑپکا،ماں ،دو بہنوں کا قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک

کہروڑپکا،ماں ،دو بہنوں کا قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک

امان عباسی نے غیرت کے نام پر ماں ،بہنوں کوپٹرول چھڑک کر زندہ جلایا تھا ریکوری کیلئے لیجایا جارہا تھا ،ساتھیوں نے فائرنگ کردی، ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا

ملتان (کرائم رپورٹر)غیرت کے نام پر سگی ماں اور دو بہنوں کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلانے والا ملزم امان عباس کہروڑ پکا میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ ملزم نے 28 اکتوبر کو ماں اور دو سگی بہنوں کو غیرت کے نام پر آگ لگا کر مار ڈالا تھا۔سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم امان عباسی نے 28 اکتوبر کو ملتان کے علاقہ لطف آباد میں غیرت کے نام   پر گھناؤنی واردات کی تھی، جہاں اس نے اپنی سگی ماں اور دو جوان بہنوں پر پٹرول چھڑک کر انہیں بے رحمی سے آگ لگا دی تھی، جس کے نتیجے میں تینوں خواتین جاں بحق ہو گئی تھیں۔پولیس اور تفتیشی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا، جس نے دورانِ تفتیش اپنی ماں اور بہنوں کو زندہ جلانے کے جرم کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔سی سی ڈی ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم ملزم کو ریکوری اور نشاندہی کے لئے کہروڑپکا لے جا رہی تھی کہ وہاں پہلے سے گھات لگائے ملزم کے مسلح ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، تاہم فائرنگ کے اس شدید تبادلے میں ملزم امان عباس اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...