شادباغ ،ہربنس پورہ ،لیاقت آباداور لوئر مال میں ڈاکے
غضنفر ،نصر اللہ ،ساجد ،افضل سے لاکھوں روپے اور سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شادباغ میں غضنفر سے 2لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون, ہربنس پورہ میں نصر اللہ سے 2لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں ساجد سے 2لاکھ65ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں جلال سے 2لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا، شیراکوٹ کے علاقے میں افضل سے 15 ہزار روپے ۔ جنوبی چھائونی کے علاقے میں امانت سے 20 ہزار روپے ۔ٹاؤن شپ سے امداد اور لٹن روڈ سے ساجد کی گاڑیاں جبکہ گڑھی شاہو سے ریحان، راوی روڈ سے امانت اور مانگامنڈی سے افتخار کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments