اقبال ٹاؤن: 2موٹر سائیکل سوار کھمبے سے ٹکراکرجاں بحق
مرنے والوں کی شناخت 22 سالہ اسداور 22 سالہ شروز کے نام سے ہوئی
لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل کھمبے سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیں ایدھی ترجمان کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے بھیکے وال موڑ وحدت روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل جس پر تین افراد سوار تھے بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا حادثے میں مرنے والوں کی شناخت 22 سالہ اسد ولد ریاض اور 22 سالہ شروز ولد تنویر کے نام سے ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments