13سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، ٹانگ ٹوٹ گئی، مقدمہ درج ہوانہ ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر )شہر میں کم سن گھریلو ملازم پر بدترین تشدد سفاک ملزم حسنین نے 13 سالہ گھریلو ملازم کو زمین پر پٹخ پر مارا جس سے بچے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے 13، سالہ گھریلو ملازم پر بدترین تشدد کیا گیا ہے ۔ملزم حسین نے 13 سالہ عبداللہ پر بدترین تشدد کیا ہے ۔تشدد سے عبداللہ کی ٹانگ 3 جگہوں سے ٹوٹ گئی اور جسم کے دیگر حصوں پر گہری چوٹیں آئی ہیں۔زخمی بچہ شیخ زاید ہسپتال میں زیر علاج ہے ،عبداللہ کا کہنا ہے کہ مجھے زمین پر پٹخا گیا۔میرے اوپر چوری کا الزام لگایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments