سی سی ڈی کے تعلیمی اداروں کے باہر ویپ ،سگریٹ کی چیکنگ کیلئے خصوصی پوائنٹس قائم
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی جانب سے تعلیمی اداروں کے باہر ویپ اور سگریٹ کی چیکنگ کیلئے خصوصی پوائنٹس قائم کر دیے گئے۔
تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے قبل طلبا کو اپنے بیگز چیک کرانا ہونگے، اس مقصد کے لیے تعلیمی اداروں کے باہر سی سی ڈی کی خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں میں منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments