رشوت طلبی،اختیارات کا ناجائز استعمال ،2 پولیس اہلکار گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)رشوت طلبی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا،دونوں اہلکاروں کے خلاف تھانہ راوی روڈ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
پولیس اہلکاروں خرم شہزاد اور راشد وسیم نے مبینہ طور پر ایک شہری سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی۔ملزمان نے کھلونا پستول کے سامان کو آتشبازی کا مواد قرار دیکر شہری کو ہراساں کیا اور دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔ گرفتار اہلکار خرم شہزاد پنجاب کانسٹیبلری جبکہ راشد وسیم چوکی راجہ مارکیٹ میں تعینات تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہریوں کو دباؤ کا نشانہ نہیں بننے دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments