لاہور :مختلف علاقوں سے 5 لاشیں برآمد

 لاہور :مختلف علاقوں  سے 5 لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف مقامات سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے ریلوے روڈ سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے

 جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ، اسی طرح نواب ٹاؤن بھوبتیاں چوک کے قریب خالی پلاٹ سے 30 سالہ نامعلوم شخص،سبزہ زار ایل بلاک سے 72 سالہ نامعلوم شخص جبکہ مناواں کے علاقے اعوان ڈھائے والا میں 65 سالہ رفیق نامی شخص کی گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...