تلونڈی:ٹرک ڈرائیور کے قتل میں ملوث 2ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

 تلونڈی:ٹرک ڈرائیور کے قتل میں  ملوث 2ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

تلونڈی (نامہ نگار)ٹرک ڈرائیور کے قتل میں ملوث ڈکیت گینگ کے دو مبینہ کارندے پولیس مقابلے میں مارے گئے ،

ایک ملزم 50 جبکہ دوسرا 3 مقدمات میں مطلوب تھا، اسی گروہ کے دو ارکان چند روز قبل بھی مبینہ مقابلے میں مارے گئے تھے ، پولیس کے مطابق ملز موں نے دورانِ ڈکیتی ٹرک ڈرائیور بہادر خاں کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہو گئے تھے ،انچارج سی سی ڈی کے مطابق مقابلے ے دوران فریاد اور علی شیر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیم زخمی ملزموں کو ہسپتال منتقل کر رہی تھی کہ دونوں راستے میں دم توڑ گئے ، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کر دی گئی ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...