سابقہ رنجش پر شہری پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد، زخمی کردیا
ملزموں نے فیض رسول کوماراپیٹااورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ،مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ رضا آباد کے علاقے میں مخالفین نے سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے ڈنڈوں اور سوٹوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق فیض رسول نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کرلیا اور ڈنڈوں، سوٹوں سے تشدد کرکے زخمی کردیا۔ ملزمان نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر ہراساں بھی کیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments