ملتان: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، بازو کی جگہ ٹانگ کی سرجری کر دی، بچہ جاں بحق

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں 5 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 5 سالہ بچے کا کھیلتے ہوئے آگ سے بازو جھلس گیا، جسے علاج کیلئے ملتان کے سب سے بڑے نشتر ہسپتال کے برن یونٹ لایا گیا، ڈاکٹروں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کے بازو کی بجائے ٹانگ کی سرجری کر دی۔

جھلسے ہوئے بازو کی بجائے ٹانگ کی سرجری کیے جانے پر بچے کی حالت بگڑ گئی اور وہ کئی کوششیں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا، متاثرہ فیملی کی درخواست پر پولیس نے غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں