شہزاد اکبر اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم
اسلام آبا: (دنیا نیوز) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری کیا جبکہ عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں شہزاد اکبر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تحریری حکم کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کو متعدد بار عدالت میں طلب کیا گیا تاہم وہ کسی بھی پیشی پر حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ سنایا۔
ذرائع کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، ان پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر) پر متنازع بیانات جاری کرنے کے الزام میں جولائی 2025 میں این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔
عدالتی احکامات کے بعد متعلقہ اداروں کو شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔