ایکشن کامیڈی تھرلر One Battle After Another نے6 بافٹا ایوارڈز جیت لیے
لندن: (ویب ڈیسک) ایکشن، تھرل اور کامیڈی سے بھرپور فلم "One Battle After Another" نے سب سے زیادہ چھ بافٹا ایوارڈ جیت لیے۔
بافٹا ایوارڈز میں "One Battle After Another" نے بہترین برطانوی فلم، بہترین cinematography، بہترین سپورٹنگ ایکٹر اور بہترین ایڈیٹنگ سمیت دیگر ایوارڈز حاصل کیے۔
"One Battle After Another" نے بڑی دو کیٹیگریز میں ایک دل کو رلا دینے والی کہانی پر مبنی پسندیدہ فلم ہیمنٹ، اور ویمپائر تھرلر فلم سنرز، جسے آسکر کے لیے ریکارڈ تعداد میں نامزدگیاں ملیں، کو پیچھے چھوڑ دیا۔
برطانیہ کے سب سے بڑے ایوارڈز شو بافٹا میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مہمانِ خصوصی تھے۔