اسرائیل کی ظلمانہ کاروائیاں جاری , امن عمل خطرے میں پڑ گیا

اسرائیل کی ظلمانہ کاروائیاں جاری , امن عمل خطرے میں پڑ گیا

امریکی کوششیں رائیگاں ، اسرائیلی فوجیوں نے مزید 2فلسطینی شہید کردیئے ، نیتن یاہو کا غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیل عالمی دباؤ مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے امریکہ کے ساتھ کئے گئے وعدوں سے بھی مکر گیا ہے، تجزیہ کار مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی)مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں جس کے باعث امریکی کوششوں سے بحال ہونے والے امن مذاکرات اور کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کردیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، یہ منصوبہ کسی بھی دبائو کا اثر لئے بغیر جاری رہے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے مزید 2فلسطینی شہید کردیئے جس پر فلسطین میں اسرائیل کی نیت سے متعلق شکوک وشبہات مزید گہرے ہوگئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل عالمی دباؤ مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے امریکہ کے ساتھ کئے گئے وعدوں سے بھی مکر گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایک بار پھر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ فلسطین اسرائیل امن معاہدہ اپنے وجود میں آنے سے قبل ہی دم توڑ جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں