جرمن نرس نے 30 مریضوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا
جرمنی میں ایک مرد نرس نے ہسپتال میں زیر علاج 30 مریضوں کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ یہ بات عدالت کی جانب سے مقرر کئے گئے تفتیش کار نے بتائی۔
برلن(اے ایف پی)جرمنی میں ایک مرد نرس نے ہسپتال میں زیر علاج 30 مریضوں کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ یہ بات عدالت کی جانب سے مقرر کئے گئے تفتیش کار نے بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نرس نے انجکشن کے ذریعے مقررہ مقدار سے زیادہ دوا دل کے 100 مریضوں کے جسم میں داخل کی جن میں سے 30 مریض چل بسے جبکہ دیگر کی جان بچ گئی۔