پولینڈ حکومت نے ہولوکاسٹ پر وزیراعظم کا بیان درست قرار دیدیا
پولش حکومت نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران ہولوکاسٹ پر وزیراعظم ماتوئیش موراویئسکی کے بیان کا دفاع کیا ہے ۔
وارسا(آن لائن) دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پولینڈ حکومت کی جانب سے ہولوکاسٹ سے متعلق دستوری ترمیم اس سے انکار کے مساوی ہے ۔ نیتن یاہو نے موراویئسکی کے بیان کو جارحانہ بھی قرار دیا۔ وارسا حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا بیان ہولوکاسٹ سے انکار نہیں بلکہ اِس کی ذمہ داری کے تعین سے جڑا ہے ۔ ایک نئے قانون کے تحت پولینڈ یا پولستانی عوام کو نازی اذیتی مراکز کا ذمہ دار ٹھہرانا فوجداری جرم قرار دے دیا گیا ہے۔