مقبوضہ کشمیر:لاک ڈائو ن جاری ،بھارتی فوجی گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کا لاک ڈائون گزشتہ روز بھی جاری رہا، اس دوران مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اری،
سری نگر(نیوز ایجنسیاں ) انٹرنیٹ سروس بدستور معطل رہی اور شہری گھروں میں محصور رہے ۔جنوبی ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کی تلاشی مہم جاری رہی ۔ بھارتی فوج کی 62آرآر، سی آر پی ایف کی 14بٹالین اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔ فورسز اہلکاروں نے علاقے کی جانب جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوجی کی گاڑی کی ٹکڑ سے مقامی خاتون کی ہلاکت کے بعد مظاہرے ہوئے ہیں۔ اچھہ بل علاقے میں شہلی پورہ کے مقام پر ایک خاتون کو تیز رفتار بھارتی فوجی گاڑی نے کچل ڈالا۔