کوروناعلامات والے مریض سے ہی پھیلتا ہے :عالمی ادارہ صحت

کوروناعلامات والے مریض سے  ہی پھیلتا ہے :عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بنیادی طور پر علامات والے مریضوں سے منتقل ہوتا ہے ۔

جنیوا (اے پی پی)جنیوا سے جاری ہونیوالی تازہ رپورٹ میں ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے علامات والے افراد تھوک اور ناک کی رطوبت کے قطروں کے ذریعے قریبی رابطے میں موجود لوگوں کو کووڈ -19 منتقل کرتے ہیں۔رپورٹ میں متاثرہ افراداور آلودہ اشیا اور سطحوں سے براہ راست رابطے کو انفیکشن کے دیگر ذرائع قرار دیا گیا ہے ۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ متاثرہ افراد علامتوں کے ابتدائی تین دن میں خاص طور پر خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ اس عرصے میں ناک اور گلے سے زیادہ وائرس خارج ہوتا ہے ۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ وائرس کے ظہور کی مدت اوسطاً پانچ یا چھ دن ہے لیکن یہ 14 دن تک بھی ہو سکتی ہے ۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد علامات پیدا ہونے سے پہلے بھی وائرس پھیلا سکتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ کسی ایسے متاثرہ شخص کی جانب سے وائرس منتقلی کی تصدیق نہیں ہوئی جس میں ابھی علامات پیدا نہیں ہوئی تھیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس طرح کا انفیکشن ناممکن ہے ۔ عالمی ادارہ صحت

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں