پاکستان سری لنکا کو ہرا کر بھی ٹی20ورلڈکپ سے باہر

پاکستان سری لنکا کو ہرا کر بھی ٹی20ورلڈکپ سے باہر

قومی ٹیم نے 8وکٹوں پر213رنزبنائے ، سیمی فائنل میں کوالیفائی کیلئے سری لنکا کو 147 تک محدودرکھناتھا،میزبان ٹیم 6 وکٹوں پر 207 رنز بنا سکی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سپر ایٹ مرحلے کے 10 ویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔ تاہم سری لنکا کو متعین کردہ ہدف تک محدود نہ رکھنے پر پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔پالیکیلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 213 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا سکی۔سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شناکا 31 گیندوں پرناٹ آؤٹ 76 رنز کی شاندار باری کھیلی۔ پوون رتھنائیکے 58، کامل مشارا 26، چرتھ اسالنکا 25، جنیتھ لیاناگے 5، کمنڈو مینڈس 3 اور پتھم نسانکا 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز سکور کیے ۔ صاحبزادہ فرحان 100 اور فخر زمان 84 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ شاداب خان 7، شاہین شاہ آفریدی 4، خواجہ نافع 2، نسیم شاہ 1، محمد نواز 0 اور کپتان آغا سلمان 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا نے 3، داسن شناکا نے 2 جبکہ دُشمانتھا چمیرا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کے کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں گروپ 2 سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ انگلینڈ پہلے ہی فائنل 4میں جگہ بناچکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں