کولیجن سپلیمنٹس جلد کی صحت بہتر بنانے میں مددگار
لاہور(نیٹ نیوز) طویل عرصے تک کولیجن سپلیمنٹس کا استعمال جلد کی صحت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ، جس سے جلد کی لچک اور نمی میں اضافہ ہوتا ہے ، جبکہ گٹھیا کی علامات میں بھی کمی دیکھی گئی ہے ۔
نئی تحقیق کے مطابق یہ سپلیمنٹس محض سطحی کاسمیٹک کے لیے مددگار نہیں بلکہ گہری بافتوں کی بحالی کے عوامل کے طور پر بھی کام کرتے ہیں، تاہم تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کولیجن کے استعمال سے جلد کی کھردراہٹ پر کوئی نمایاں اثر مرتب نہیں ہوتا۔ معالجین کو کولیجن سپلیمنٹس کو جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کے لیے ایک مؤثر اضافی علاج کے طور پر زیرِ غور لانا چاہیے ،واضح رہے کہ کولیجن ایک پروٹین ہے جو قدرتی طور پر انسانی جسم میں پایا جاتا ہے اور جلد، ناخن، ہڈیوں اور جوڑنے والے بافتوں کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتا ہے ۔