شہر ی پر تشدد، فائرنگ سے زخمی ، مرکزی ملزم گرفتار

شہر ی پر تشدد، فائرنگ سے  زخمی ، مرکزی ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر 3 ملزمان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،

 تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے شعبان نامی شخص کو زخمی کر دیا ،کوٹ لکھپت پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص مجاہد روڈ پر واقع دکان سے پان لیجا رہا تھا، راستے میں مرکزی ملزم سمیت 3 افراد نے متاثرہ شخص پر تشدد کیا اور فائر مار کر فرار ہوگئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں