متحدہ عرب امارات :ایرانی میزائل حملوں میں پاکستانی شہری جاں بحق

متحدہ عرب امارات :ایرانی میزائل حملوں میں پاکستانی شہری جاں بحق

یو اے ای کا پاکستانی شہری کے اہلخانہ سے تعزیت ،ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار

دبئی(دنیا مانیٹرنگ)متحدہ عرب امارت نے ایرانی میزائل حملوں میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔یو اے ای کی وزارت خارجہ نے جاں بحق  ہونے والے پاکستانی شہری کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔یاد رہے ہفتے کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد ایران نے خلیجی ممالک میں واقع امریکی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔ یو اے ای کے حکام نے بتایا تھا کہ انہوں نے کامیابی سے میزائلوں کو مار گرایا تھا تاہم ایک میزائل کے ملبے تلے آ کر ایک ایشیائی شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے خطے کے متعدد برادر ممالک کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قومی خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔یو اے ای کی وزارت خارجہ نے ان حملوں سے متاثرہ ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کی تصدیق کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ کسی بھی ریاست کی خودمختاری کی خلاف ورزی پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں