لاہور چیمبر:قائمہ کمیٹی کے زیر اہتمام سیدہ خدیجتہ الکبریٰ سیمینار کاانعقاد

لاہور چیمبر:قائمہ کمیٹی کے زیر اہتمام سیدہ خدیجتہ الکبریٰ سیمینار کاانعقاد

لاہور (اے پی پی)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے بین المسالک تعلقات کے زیر اہتمام سیدہ خدیجتہ الکبریٰ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔

، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما نے محسنہ کائنات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ چیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خطاب میں کہاکہ حضرت خدیجہ مکہ کی ایک معزز، مالدار، اور عالی نسب خاتون اور صورت و سیرت کے لحاظ سے طاہرہ کے لقب سے مشہور تھیں۔ آپ نے حضرت محمد ﷺ کو تجارتی کاروبار میں شریک کیا۔ حضرت خدیجہ الکبری کوآپﷺنے اپنے لئے بہترین اور صادق ترین وزیر و مشیر اور سکون و آسودگی کا سبب قراردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں