بھارت: سابق مسلمان یوٹیوبر سلیم واسٹک پر قاتلانہ حملہ

بھارت: سابق مسلمان یوٹیوبر سلیم واسٹک پر قاتلانہ حملہ

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں معروف سابق مسلمان یوٹیوبر سلیم واسٹک کو ان کے گھر میں چاقو کے متعدد وار کر کے شدید زخمی کر دیا گیا، وہ اس وقت دہلی کے ہسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان یوٹیوبر پر حملہ کل صبح کیا گیا تھا جب 2 نامعلوم افراد بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر آئے اور ہیلمٹ پہنے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے ، حملہ آوروں نے 50 سالہ سلیم واسٹک کی گردن اور پیٹ پر کئی وار کیے اور گلا کاٹنے کی بھی کوشش کی۔اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے سلیم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں سے تشویش ناک حالت کے باعث اِنہیں دہلی کے ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد سلیم واسٹک کے بیٹے عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ درخواست میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے علاوہ اشفاق، سونو، شاہ رخ نیتا، بھاٹی بلڈر اور ایک مقامی اے آئی ایم آئی ایم رہنما اجگر کو نامزد کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں