دبئی کے مناظر غیر ملکیوں کے لیے یقین کرنا مشکل
دبئی ( مانیٹرنگ سیل )بی بی سی کے مطابق دبئی میں طویل عرصے سے مقیم غیرملکی ان مناظر کو مشکل سے تسلیم کر رہے ہیں، پرتعیش پام جمیرا آگ کی لپیٹ میں ہے اور اطلاعات ہیں کہ ڈرون حملے شیخ زید روڈ، جو شہر کی مرکزی شاہراہ ہے ، کے قریب ہوئے ہیں۔
یہ وہ منظر ہے جسے اماراتی حکام بدترین صورتحال تصور کرتے ہیں۔ دبئی نے طویل عرصے سے خود کو ایک ایسے محفوظ جزیرے کے طور پر پیش کیا ہے جہاں لوگ اور ان کا سرمایہ خطے کی مشکلات سے دور رہ سکیں۔ابوظہبی کے مقابلے میں دبئی خود کو خلیج ہی نہیں بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑا سیاحتی مقام اور ایک اہم سفری مرکز سمجھتا ہے ۔دوسری طرف، امارت کو طویل عرصے سے معلوم تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ ممکن ہے ۔ یو اے ای کی افواج نے یمن میں براہِ راست ایرانی اتحادیوں سے لڑائی کی ہے ، اور دبئی و ابوظہبی میں اکثر امریکی فوجی موجود رہتے ہیں۔