انسٹاگرام کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کیلئے نیا حفاظتی فیچر متعارف
کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)انسٹاگرام نے ایک نیا حفاظتی فیچر متعارف کرایا ہے ، جس کا مقصد والدین کو نوجوان بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کے حوالے سے بروقت آگاہ کرنا ہے ۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کے تحت انسٹاگرام والدین کو اس وقت اطلاع دے گا جب ان کے بچے اپنی سرگرمی میں خود کو نقصان پہنچانے یا خودکشی سے متعلق الفاظ تلاش کرتے ہیں۔یہ اقدام انسٹاگرام کے موجودہ حفاظتی کنٹرولز میں ایک اہم اضافہ ہے اور والدین کو اپنے بچوں کی ذہنی صحت کے حوالے سے بروقت مداخلت اور رہنمائی فراہم کرنے میں مدد دے گا۔نئے نظام کے تحت وہ والدین جو انسٹاگرام کے نگرانی کے ٹولز استعمال کر رہے ہیں، انہیں ریئل ٹائم نوٹیفیکیشنز موصول ہوں گی اور ساتھ ہی انہیں ایسے وسائل اور رہنمائی تک رسائی دی جائے گی جو بچوں کے ساتھ مؤثر بات چیت میں معاون ثابت ہوں۔