ایشیائی ترقیاتی بینک وفد کا انشورنس اصلاحات پر تبادلہ خیال

ایشیائی ترقیاتی بینک وفد کا انشورنس اصلاحات پر تبادلہ خیال

ڈائریکٹر ایشیائی بینک کی چیئرمین ایس ای سی پی سے ملاقات، اصلاحات پراتفاق زرعی شعبے کیلئے کراپ انشورنس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی تجاویز پرگفتگو

کراچی(کامرس رپورٹر)ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو سے ملاقات کی،جس میں پاکستانی انشورنس سیکٹر میں مجوزہ اصلاحات، نئے انشورنس ایکٹ اور زرعی شعبے کے لیے تحفظاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ریگولیٹری فریم ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، مارکیٹ ڈیپتھ بڑھانے اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کلیمز کے شفاف و تیز رفتار نظام کے قیام پر اتفاق رائے پایا گیا، اجلاس میں زیرِ غور نئے انشورنس ایکٹ پر بریفنگ دی گئی جسکا مقصد انشورنس انڈسٹری میں گورننس، کیپٹل ریکوائرمنٹس، رسک بیسڈ سپروژن اور صارفین کے تحفظ کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنا ہے ، حکام نے بتایا کہ مجوزہ قانون کے ذریعے انشورنس کمپنیوں کی مالی مضبوطی بہتر بنانے۔۔

 

 

، مائیکرو انشورنس اور تکافل مصنوعات کے فروغ، اور مارکیٹ میں مسابقتی ماحول پیدا کرنے کی راہ ہموار ہوگی ملاقات میں زرعی شعبے کے لیے کراپ انشورنس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی تجاویز بھی زیرِ بحث آئیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت قرض لینے والے اور نہ لینے والے تمام کسانوں کو انشورنس سہولت فراہم کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے تاکہ موسمیاتی خطرات، سیلاب، خشک سالی اور کیڑوں کے حملوں جیسے عوامل سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے ۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے زرعی پیداوار میں استحکام، دیہی آمدن کے تحفظ اور مالیاتی شمولیت کو تقویت ملے گی اجلاس میں عوامی اثاثوں کے لیے لازمی کیٹاسٹرافی انشورنس کی تجویز بھی سامنے آئی، جس کے تحت قدرتی آفات سے نقصانات کے ازالے کیلئے پیشگی حفاظتی انتظامات کیے جائینگے ۔ اس سلسلے میں نقصانات کے تخمینے کیلئے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کلیم سسٹم کے استعمال پر زور دیا گیا تاکہ شفافیت، رفتار اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں