راہوالی:ڈیرے سے رائفل ، گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری

راہوالی:ڈیرے سے رائفل ، گھر  کے باہر سے موٹر سائیکل چوری

راہوالی (نمائندہ دنیا )سوئیاں گاؤں کے رہائشی اویس الرحمن کے ڈیر ے سے نامعلوم چور لائسنسی رائفل 223بور مالیت ساڑھے تین لاکھ روپے چرا کر لے گئے ۔

لمبانوالی کے رہائشی محمد سیف نے محلہ شریف فارم راہوالی میں فلیٹ کے باہر دن تین بجے کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کی اور اندر چلا گیا تھوڑی دیر بعد واپس آکر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چورچرا کر لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں