پٹرول 8 اور ڈیزل 5.16 روپے مہنگا
پٹرول 266روپے 17پیسے اورڈیزل280روپے 86پیسے لٹرملے گا مٹی کے تیل کی قیمت برقرار ،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا
اسلام آباد (دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8روپے لٹر تک اضافہ کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 16 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 8 روپے فی لٹر اضافہ کے بعد 266روپے 17 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 5 روپے 16پیسے فی لٹر اضافہ کے بعد 280 روپے 86پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی،مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا ۔