وائرل ویڈیوپرانی اوریہ سب طے شدہ نہیں تھا:فضا علی

وائرل ویڈیوپرانی اوریہ سب طے شدہ نہیں تھا:فضا علی

لاہور(شوبزڈیسک )نامور اداکارہ ومیزبان فضا علی نے ماہ رمضان میں ‘پلانٹڈ پروگرام’ اور ‘لیک آڈیو’ سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ڈاکٹر نبیہا کی شادی سے متعلق مسائل پر گفتگو کی گئی اور اس دوران فضا علی کے حد سے زیادہ جذباتی ردعمل نے معاملے کو مزید بڑھا دیا اور دونوں کافی تنقید کی زد میں آگئیں۔

بعد ازاں اس ٹرانسمیشن کو کئی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ مذہبی پروگراموں کے تقدس اور احترام کے خلاف ہے ۔اب پروگرام کی میزبان واداکارہ فضا علی نے ایک ویڈیو بیان میں ناقدین کو جواب دیا ہے ، انہوں نے مشی خان، ندا یاسر، مبشر لقمان، نادیہ خان اور ارشاد بھٹی پر تنقید کی۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ وائرل ہونے والی ویڈیو ایک پرانے شو کی ہے اور یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔ یہ ایک فطری گفتگو تھی جو نبیہا علی خان نے خود شیئر کی اور وہ اس پر جذباتی ہوگئیں کیوں کہ وہ خواتین کی حمایت کرتی ہیں اور ہمیشہ کرتی رہیں گی۔ ندا یاسر اپنے پروگرام میں نامناسب مواد پیش کرتی ہیں، مشی خان کا پس منظر سب جانتے ہیں، جبکہ نادیہ خان ایک سینئر ہونے کے باوجود بلاوجہ ان پر تنقید کرتی رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں