حبا بخاری کی پرانے وائرل کلپ میں تصویر ،وضاحت کردی
لاہور(شوبزڈیسک )نامور پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے پی ٹی وی کے پرانے وائرل کلپ میں اپنی تصویر پر ہونے والی بحث سے متعلق وضاحت کردی اوربتایا کہ وہ واقعی اسی کلپ میں موجود تھیں، اس وقت وہ ساتویں یا آٹھویں جماعت میں پڑھتی تھیں اور یہ کلپ تقریباً 2011کا ہے۔۔۔
بچپن میں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ میوزیکل شوز اور مشاعروں میں جایا کرتی تھیں انہیں اپنی عمر بتانے سے کوئی خوف یا جھجھک نہیں ہے ۔وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس پروگرام میں گئ تھیں ۔