چین میں دنیا کی سب سے خطرناک کافی شاپ

چین میں دنیا کی سب سے خطرناک کافی شاپ

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں واقع گوشی کلف کافی (بلند چٹان پر لٹکتا کافی شاپ) شاید دنیا کا سب سے خطرناک کیفے ہو سکتا ہے ۔ یہ منفرد کیفے اپنے کسٹمرز کو گرجتی لہروں سے تقریباً 60 میٹر بلند ایک بلند وبالا چٹان کی بلندی پر بیٹھ کر کافی پینے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔

 یہ سطح سمندر سے تقریباً 60 میٹر بلند ایک سیدھی چٹان کی دیوار پر قائم ہے ، یہ کیفے فخر سے خود کو دنیا کا سب سے انتہائی کیفے قرار دیتا ہے ۔گوشی کیلف کافی بنیادی طور پر چٹان کے ساتھ نٹ بولٹ سے فکس کی گئی مستطیل نما پلیٹ فارمز پر مشتمل ہے ، جو گاہکوں کے بیٹھنے کی جگہ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ کیفے تک پہنچنے کے لیے سیاحوں کو پہلے تقریباً 30 منٹ تک وایا فیراٹا ٹریل عبور کرنا پڑتا ہے ، جس کے بعد ایک انسٹرکٹر کی نگرانی میں انہیں نیچے پلیٹ فارمز تک اتارا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں