آفریدی نے ٹی 20کپتان کیلئے شاداب کا نام تجویز کردیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کے لیے شاداب خان کا نام تجویز کیا ہے ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر کپتانی تبدیل کرنے کی صورت پیش آئے تو شاداب خان ایک اچھا انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں خاص طور پر اگر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ٹیم کے پاس قیادت کے لیے زیادہ متبادل آپشنز موجود نہیں ہیں۔ شاداب خان کو کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار بنانے کے لیے اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کی کارکردگی حالیہ میچوں میں متنازع رہی ہے اور کپتانی کے مستقبل پر بحث بھی زور پکڑ گئی ہے ۔