سعودی عرب:ساڑھے 11 ارب ریال کی کرپشن ، 32 گرفتار
سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے کرپشن کے میگا سکینڈل پر5غیر ملکیوں سمیت32 افراد گرفتار کرلئے
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)مرکزی بینک کے عہدیداروں، پولیس اور دوسرے سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کی جارہی تھی،انسداد بدعنوانی کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کاروباری افراد، سرکاری ملازمین اور غیر ملکی عناصر پر مشتمل اس کرپٹ مافیا نے مجموعی طور پر مختلف ذرائع سے 11 ارب 50 کروڑ ریال کی رقم بیرون ملک منتقل کی ۔ اس کیس میں 5 غیر ملکی عناصر کو بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 90لاکھ ریال برآمد کیے گئے ، وہ یہ رقم بینک کے ذریعے بیرون ملک بھیجنا چاہتے تھے ۔