بھارت میں پہلی خاتون کو پھانسی دینے کی تیاریاں
بھارت میں پہلی خاتون کو پھانسی دینے کی تیاریاں شروع کردی گئیں
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)اتر پردیش کی رہائشی شبنم نے 2008 میں اپنے خاندان کے 7افراد کو آشنا سے مل کر قتل کیاتھا،بھارتی اخبار کے مطابق ملزمہ کی گورنر اور صدر کو دی جانے والی رحم کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔شبنم اس وقت رامپور ڈسٹرکٹ جیل میں قید ہے جہاں پھانسی دینے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔