جاپان :نئے وزیراعظم کیلئے 2 خواتین سمیت 4 امیدوار

جاپان :نئے وزیراعظم کیلئے  2 خواتین سمیت 4 امیدوار

جاپان میں نئے وزیراعظم کیلئے حکمران جماعت کے 2 خواتین سمیت 4 امیدوار سامنے آگئے

ٹوکیو (اے ایف پی) اس دوڑ کی وجہ سے وزیراعظم سوگا یوشی کا حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اچانک اعلان بھی سامنے آ گیا ہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق 29 ستمبر کو جوبھی امیدوار پارٹی قیادت کیلئے منتخب ہوا، نومبر کے عام انتخابات میں حصہ لے گا۔ غالب امکان ہے کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی ہی اگلی حکومت بنائے گی، اس لئے نیا منتخب پارٹی قائد ہی اگلا وزیراعظم ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں