دلی فسادات، تقریباً 2سال بعد پہلے ملزم کو سزا

دلی فسادات، تقریباً 2سال بعد پہلے ملزم کو سزا

دلی (دنیا مانیٹرنگ)دلی فسادات کے تقریباً دو سال بعد پہلی بار ایک ہند وانتہاپسند کو 73سالہ مسلم خاتون کا گھر جلانے اور لوٹ مارکرنے پر صرف5سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

دلی کے ایڈیشنل سیشن جج وریندر بھٹ نے ملزم دنیش یادو کو مختلف فوجداری مقدمات بشمول فسادات، ڈکیتی اور آتش زنی میں ملوث ہونے کی بنیاد پر مجرم قرار دیا اور اسے 12ہزارجرمانہ بھی عائد کیا۔ استغاثہ نے الزام لگایا تھا کہ 150سے 200 افراد کے بے قابو ہجوم نے کئی گھروں پر حملہ کیا۔

دنیش پراس کے پڑوسی مسلم خاندان نے لوٹ مار، آتش زنی اور فسادات کرنے کا الزام لگایا تھا۔ بھارتی ماہرین قانون کے مطابق اس جرم کی کم سے کم سزا12 سال ہے ،انتہا پسند کو کم سزا دینے پر ماہرین حیران ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں