روس کا 3 لاکھ ریزر وفوجی بلانے کا عمل مکمل ، 82ہزار یوکرین پہنچ گئے
ماسکو (اے ایف پی)یوکرین جنگ کا رخ موڑنے کیلئے روس نے تین لاکھ ریزرو فوجی بلانے کا عمل مکمل کر لیا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو نے ایک اجلاس میں صدر پوٹن کو بتایا کہ ریزرو فوج بلانے کا عمل مکمل ہو گیا ہے ، ان میں 82 ہزار فوجی یوکرین پہنچ چکے ہیں، 41 ہزار کو مختلف یونٹوں میں تعینات کیا گیا ہے ۔ ادھر خیرسون کی روس نواز انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر سے 70 ہزار سے زائد افراد کا انخلا مکمل ہو گیا ہے ۔ تاہم یوکرین فوج کے مطابق خیرسون سے انخلا کا عمل ابھی جاری ہے ۔