بھارت،ساڑھیوں کی تقسیم کے دوران بھگدڑ،4خواتین ہلاک

بھارت،ساڑھیوں کی تقسیم کے  دوران بھگدڑ،4خواتین ہلاک

چنائے (دنیا مانیٹرنگ)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں مفت ساڑھی کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے چار بزرگ خواتین ہلاک ہوگئیں۔۔۔

یہ واقعہ ریاست کے ضلع تریپوٹر کے علاقے  ونیا مبڑی میں پیش آیا،جب ایک ہندو تہوار پر ایک شخص نے مفت ساڑھیاں بانٹنے کا اعلان کیا۔اس دوران ٹوکن کیلئے لمبی لائن لگی تھی،جیسے ہی تقسیم شروع ہوئی تو ہلچل مچ گئی۔چار بزرگ خواتین کچل کر ہلاک ہوگئیں۔

 بھگدڑ

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں