اسرائیل کا پناہ گزین کیمپ پر پھر حملہ،5فلسطینی شہید

اسرائیل کا پناہ گزین کیمپ پر پھر حملہ،5فلسطینی شہید

اریحا (دنیا مانیٹرنگ)مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے پھر پناہ گزین کیمپ پرحملہ کرکے 5فلسطینی شہید کردیئے ،صبح سویرے قابض فوج نے اریحا شہر کے قریب عقبہ جبر کیمپ پرحملہ کیا۔۔۔

اس دوران صیہونی فوج کی فلسطینی مزاحمتی گروپوں سے جھڑپ ہوئی،حماس نے اپنے جنگجوؤں کی شہادت کی تصدیق کردی،6افرادزخمی ہوئے ، فوج نے زخمیوں  کو لے جانیو الی ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا۔نام ظاہرنہ کرنے پر ایک اسرائیلی فوجی نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ پانچوں فلسطینیوں کی لاشیں فوج کے پاس ہیں۔کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے شہدا کے 11لواحقین کو بھی گرفتارکرلیا۔ادھر عرب لیگ نے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف کھلی جنگ قرادیاہے ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں