رمضان:بہتر انسان بننے کا وقت ہے

 رمضان:بہتر انسان بننے کا وقت ہے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ رمضان صرف روزے نہیں ،بہتر انسان بننے کا وقت ہے ۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزارے وقت کے دوران ماہ رمضان ان کا سب سے پسندیدہ مہینہ تھا، یہ مہینہ صرف روزے نہیں ، بہتر انسان بننے کا بھی وقت ہے ۔ماہ صیام میں فضول باتوں، قسموں اور جھوٹ بولنے سے گریز کیا جاتا ہے ، مقدس مہینہ غوروفکر، خیرات، رحم دلی، درگزر اور خاندان کے ساتھ گزارنے کا بہترین وقت ہے ۔ آخر میں انہوں نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں