نوجوان کے گردے نکالنے پر نائیجیرین سیاستدان اور اہلیہ پر فردجرم عائد

 نوجوان کے گردے نکالنے پر نائیجیرین   سیاستدان اور اہلیہ پر فردجرم عائد

لندن (اے پی) برطانوی عدالت نے نائیجیریا کے سینئر سیاستدان اور اس کی بیوی پرنوجوان کے گردے نکالنے کی سازش کی فرد جرم عائد کر دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی سینیٹ کے سابق ڈپٹی  چیئرمین اکی ایکویریمانڈو اور ان کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے نائیجیریا سے 21 سالہ نوجوان کو فروری 2022 میں کام دلانے کے بہانے بلوایا، تاکہ اس کے گردے عطیہ میں لے کر 25 سالہ گردوں کی مریضہ بیٹی کو ٹرانس پلانٹ کر ا سکیں،نوجوان کے ویزے کی درخواست میں اسے نائیجیرین سیاستدان کی بیٹی کا کزن قرار دے کر برطانیہ بلایا گیا، ہسپتال نے شبہ ہونے پر آپریشن کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ عدالت نے ایک ڈاکٹر پر بھی اس سازش میں ملوث ہونے کی فرد جرم عائد کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں