مسجد الحرام کی چھت نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

مسجد الحرام کی چھت نمازیوں  کیلئے کھول دی گئی

مکہ مکرمہ (اے پی پی) سعودی عرب کے حکام نے رمضان المبارک کے دوران زائرین کی کثرت کے باعث نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام کی چھت کھول دی۔۔۔

 نماز کی ادائیگی کے لیے تمام سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے نے مسجد الحرام کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کے حوالے سے بتایا کہ مسجد میں زائرین کیلئے چھت پر تمام ضروری سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں، کارکن رمضان المبارک کے دوران زائرین کی خدمت کیلئے موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام کے تمام متعلقہ ادارے عمرہ زائرین اور نمازیوں کے استقبال کے لیے مکمل تعاون سے کام کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں