اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

 اسرائیلی فورسز کی فائرنگ  سے ایک اور فلسطینی شہید

راملہ (رائٹرز)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔

اسرائیلی بارڈر پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے حساس یونٹ نے حملوں کے مختلف واقعات میں ملوث فلسطینی کی گرفتاری کیلئے اس کے گھر کا گھیراؤ کیا، اس نے گرفتاری دینے کے بجائے فائرنگ کی کوشش کی جس پر فورسز نے گولی چلا دی ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 25 سالہ شہید کی شناخت عامر ابو خدیجہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں