امریکی میزائل بردار جہاز فوری بحیرہ جنوبی چین چھوڑ دے :چین

 امریکی میزائل بردار جہاز فوری  بحیرہ جنوبی چین چھوڑ دے :چین

بیجنگ (اے ایف پی)چینی فوج نے بحیرہ جنوبی چائنا میں داخل ہونے والے امریکی میزائل بردار جہاز کو فوری علاقے سے نکلنے کا انتباہ جاری کر دیا۔

چینی فوج  کی جنوبی  کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ میزائل بردار امریکی نیول جہاز جزائر پاراسل کے راستے چین کی سمندری حدود میں داخل ہوا، چینی نیوی اور فضائیہ امریکی نیول جہاز کی عالمی قانون کے مطابق مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں، اسے خبردار کر چکے ہیں کہ فوری چینی سمندری حدود سے نکل جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں