پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹش نیشنل پارٹی کے نئے سربراہ منتخب

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹش  نیشنل پارٹی کے نئے سربراہ منتخب

لندن (رائٹرز) سکاٹش نیشنل پارٹی نے 37 سالہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کو نیا رہنما چن لیا، وہ نیکولا سٹورجن کی جگہ فرسٹ منسٹر کا عہدہ سنبھالیں گے ۔

 ایڈنبرگ میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ ان کی اولین ترجیحات مہنگائی پر قابو پانا اور سکاٹ لینڈ کی خودمختاری کی نئے سرے سے کوششیں کرنا ہے ، سکاٹ لینڈ کے عوام کو آج پہلے سے کہیں زیادہ آزادی کی ضرورت ہے ، ہماری نسل ہی انہیں آزادی دلائے گی۔ حمزہ یوسف کاآبائی تعلق ضلع خانیوال کے شہر میاں چنوں سے ہے ۔ ان کے والد 1960کے عشرے میں خاندان سمیت برطانیہ منتقل ہوئے ، سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو کو مستقل ٹھکانہ بنایا، یہیں حمزہ یوسف 1985 میں پیدا ہوئے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں