کانگو میں تلواروں سے گائوں پر حملہ،14افرادہلاک

کانگو میں تلواروں سے گائوں  پر حملہ،14افرادہلاک

کنشاسا (اے ایف پی)جمہوریہ کانگو کے مغربی صوبے کویلو میں تلواروں سے لیس حملہ آوروں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 14 افراد کو ہلاک کر دیا۔

 مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں گاؤں کا سربراہ اور ایک مقامی انتظامیہ کا ملازم شامل ہے جوکہ گاؤں کی صورتحال معلوم کرنے کیلئے آیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں